اہم خبریںدنیا

آسٹریلیا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد — آسٹریلیا نے پاکستان سے ویزا درخواستیں جمع کرانے کے عمل کو مزید آسان بناتے ہوئے آج سے اسمارٹ فون کے ذریعے پاسپورٹ کی تفصیلات اور بائیومیٹرکس جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹم کین کے مطابق درخواست گزار اب آسٹریلین امیگریشن ایپ کے ذریعے ضروری معلومات، بائیومیٹری اور دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس سے درخواست کا عمل پہلے سے زیادہ سہل اور تیز ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا ہر سال لاکھوں افراد کو مختلف قانونی مقاصد کے لیے ویزے جاری کرتا ہے، جن میں وزٹ، اسٹڈی، بزنس، میڈیکل اور فیملی ویزا شامل ہیں۔
ویزے کے لیے درخواست دینے والے افراد کو سب سے پہلے اپنا ویزا کیٹیگری منتخب کرنے کے بعد 13 صفحات پر مشتمل ویزا فارم غور سے پڑھ کر مکمل کرنا ہوتا ہے، اور فراہم کردہ معلومات ایک دوسرے سے مطابقت رکھنے کے ساتھ درست ہونی چاہییں۔
درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات جیسے پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، بینک اسٹیٹمنٹ، سفر کرنے کی وجہ اور دیگر معاون کاغذات جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق نئی ایپ بیسڈ سہولت کا مقصد درخواست کے عمل کو جدید بنانا اور پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے وقت اور سفر کی دشواریوں کو کم کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button