اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وفاقی آئینی عدالت میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری
وفاقی آئینی عدالت نے 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ عدالت 5 جنوری 2026 کو دوبارہ کھولی جائے گی۔
اطلاع کے مطابق، تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ مقدمات اور دیگر فکس مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق کی جائے گی۔ یہ اقدام اہم مقدمات کی بروقت سماعت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی قانونی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔






