اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے افغانستان میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوفزدہ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی رہنما مولانا ارشد مدنی کے حالیہ بیان پر بحث جاری ہے، اور اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت عطا ہوئی۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، تاہم پاکستان کبھی اس دباؤ میں نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے لندن اور نیویارک میں مسلمان میئر بن سکتے ہیں، لیکن بھارت میں 30 کروڑ مسلمانوں کے باوجود کوئی مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر نہیں بن سکتا۔ ان کے مطابق بھارت میں عیسائی اور سکھ بھی اسی امتیازی رویے کا شکار ہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ آج افغانستان اپنی دوستی بھارت کے ساتھ بڑھا رہا ہے، اگر افغان ایسا کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، پاکستان ان سے خوفزدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان مل کر بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جس طرح 9 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، اسی طرح آئندہ بھی پاکستان کی مدد فرمائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button