اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سیکیورٹی فورسز کی 3 کارروائیاں، خیبرپختونخوا میں 18 خوارج ہلاک

اسلام آباد — سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران 18 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو ہائی پروفائل کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، جس پر فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 شرپسندوں کو ٹھکانے لگا دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکورٹی فورسز بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button