اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر کیلئے ناقابل قبول قرار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریکِ انصاف کی جانب سے نامزد کیے گئے محمود اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے نیا نام مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حکومت کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علامہ راجا ناصر عباس پر بھی تحفظات ہیں اور وہاں بھی نئے نام کی تلاش پر زور دیا جا رہا ہے۔
حکومت نے محمود اچکزئی کی تقرری سے متعلق پی ٹی آئی کے خط کا زبانی جواب دے دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نئی نامزدگیاں درکار ہوں گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے دونوں عہدے کئی ماہ سے خالی ہیں، جس کے باعث پارلیمانی امور اور اہم آئینی تقاضے متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button