اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ حادثہ، طیارہ گرنے سے” فضائی قوت” کے طور پر بھارت کاپول کھل گیا

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس جنگی طیارہ جمعہ کی دوپہر مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کی لائیو کوریج دنیا بھر میں دیکھی گئی۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ جان کی بازی ہار گیا، جس کی تصدیق بعد ازاں بھارتی فضائیہ نے بھی کردی۔
پاکستان کے ریٹائرڈ ایئر مارشل عاصم سلیمان نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیجس طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات پہلے بھی موجود تھیں اور اس طیارہ ساز ادارے سے متعلق بھارتی فضائیہ کے سربراہ بھی ماضی میں معیار سے متعلق تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی حادثے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے، تاہم ایسے بڑے پلیٹ فارم پر ہونے والا حادثہ بھارت اور اس کی فضائیہ کی ساکھ پر منفی اثر ڈالتا ہے۔
قومی سلامتی امور کے سینئر ماہر سید محمد علی نے بھی واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثے نے بھارت کی فضائی قوت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ وسائل اور افرادی قوت کی کمی کے باوجود ماضی میں 100 سے زائد طیاروں کے حادثات کا سامنا کر چکی ہے۔

دبئی ایئر شو میں طیارہ تباہ ہونے کا منظر دنیا بھر میں دیکھا گیا، جبکہ بھارت میں اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کو یہ واقعہ اس لیے بھی صدمہ پہنچانے والا ثابت ہوا کہ انہیں تیجس پروگرام کو ملکی دفاعی صنعت کی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جارہا تھا۔
دوسری جانب اسی ایئر شو میں پاکستانی طیاروں کو نمایاں توجہ ملی، جس کا پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں نے خصوصی طور پر ذکر کیا۔
حادثے کے دوران تیجس طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ نہ کر سکا اور طیارے کے ساتھ زمین پر گرا، جس کے بعد طیارہ ٹکرانے کے فوراً بعد آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button