اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مثبت رجحان برقرار رہنے کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 162,936 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی کارکردگی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان اور کرنسی کی قدر میں مستحکم کمی ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے لیے ایک حوصلہ افزا اشارہ ہے۔






