پاکستانتازہ ترینتعلیم

فیصل آباد بورڈ: میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری، کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکریٹری تعلیمی بورڈ کے مطابق، 20,977 امیدواران نے سپلیمنٹری امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے صرف 8,982 امیدوار پاس ہو سکے، یعنی کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا۔
سیکریٹری تعلیمی بورڈ نے بتایا کہ سپلیمنٹری امتحانات میں حصہ لینے والے 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہوئے، جس پر تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اس سال 1,73,239 امیدوار شریک ہوئے تھے، جن میں سے 1,37,948 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلباء کی ایک بڑی تعداد اب بھی کامیابی کے لئے اضافی محنت کی محتاج ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button