وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: ترقی کیلئے آبادی کا کنٹرول ضروری
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے، اس لیے ملکی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔
پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں آبادی کے مطابق وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، اور آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، لیکن پائیدار معاشی ترقی کے لیے متوازن آبادی ضروری ہے۔
محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی عصر حاضر کا بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی توجہ ماحول دوست معیشت پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کچی آبادیاں بھی ترقی کے لیے ایک رکاوٹ قرار دی اور بتایا کہ ان کی درست تعداد کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا۔
انہوں نے زور دیا کہ ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے آبادی کے کنٹرول کے اقدامات لازمی ہیں۔






