اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا بشریٰ بی بی پر الزامات کی تردید، مہم کو مسترد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے بشریٰ بی بی کے بارے میں حالیہ رپورٹ کو "من گھڑت اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ پشاور سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، لیکن ایسی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ "بشریٰ بی بی جیل میں رہ کر بھی مثالی قوت برداشت اور حوصلہ دکھا رہی ہیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "قربانیوں کا دور ختم ہوگا، اور بشریٰ بی بی کو انصاف ضرور ملے گا۔”
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے، مگر ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ ہر طرح کے الزامات کے سامنے استقامت سے کھڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے الزامات کا واحد مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
بیرسٹر سیف نے اس موقع پر واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی بھی صورت میں ان الزامات کو برداشت نہیں کرے گی اور اس کا مقابلہ سیاسی اور قانونی طور پر کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button