سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بس اسٹاپ پر موجود افراد کو کچل کر لے گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو سروسز کے مطابق یہ واقعہ اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک بس اسٹاپ سے ٹکرا گئی۔ تاہم، پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی قسم کا حملہ۔
ریسکیو سروس کے ترجمان نے کہا کہ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد نشانہ بنے ہیں، لیکن ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بس پر حادثے کے وقت کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ یہ ہلاکتیں غیر ارادی طور پر ہوئیں یا یہ کسی دہشت گرد حملے کا حصہ تھیں۔ بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن حکام نے یہ کہا ہے کہ اس طرح کے حادثات میں یہ معمول کی بات ہے۔ تاحال حملے کے کوئی واضح آثار نہیں ملے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔
سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹیرسون نے اس حادثے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت حادثے کی وجہ سے لاعلم ہیں، لیکن متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی تمام تر ہمدردیاں ظاہر کرتے ہیں۔
اس واقعے نے اسٹاک ہوم میں سیکیورٹی اور شہری تحفظ کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے، اور پولیس اس کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔






