اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش، فیصل راٹھور وزارت عظمیٰ کے امیدوار نامزد

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے فیصل راٹھور کو اپنے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
چوہدری محمد یاسین نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "انشاء اللہ اگلے چند دنوں میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہو جائے گی۔”
راجہ پرویز اشرف نے فیصل راٹھور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پڑھے لکھے، نوجوان اور تجربہ کار رہنما ہیں جو اس سے قبل بھی اسمبلی کا حصہ رہ چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کروا دی ہے۔ اس تحریک کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکان چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکرٹریٹ گئے تھے۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 17 نومبر کو ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں ہوگی، جس کی صدارت سپیکر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر کریں گے۔
فیصل راٹھور، جو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ہیں، کا تعلق ایل اے 16 باغ 4 سے ہے۔ پیپلز پارٹی نے ان کے انتخاب کو آزاد کشمیر کے سیاسی منظرنامے میں اہم موڑ قرار دیا ہے، اور پارٹی کی امید ہے کہ فیصل راٹھور کی قیادت میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت تشکیل پائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button