اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
اسلام آباد: حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل مقرر
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمینِ حج کے لیے اہم اعلان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل ہے۔
ترجمان کے مطابق 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک خصوصی طور پر کھلے رہیں گے تاکہ عازمین اپنی ادائیگیاں بروقت جمع کرا سکیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری عازمین لازمی طور پر مقررہ وقت کے اندر واجبات جمع کرائیں، جبکہ درخواست منسوخی سے بچنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ بینک رسید حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔






