اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) – قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت آرمی چیف کو باضابطہ طور پر چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مجوزہ قانون کے تحت آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی مدتِ ملازمت دوبارہ سے شروع ہو جائے گی۔
آرمی ایکٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کو پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔ مزید یہ کہ وزیراعظم، آرمی چیف (چیف آف ڈیفنس فورسز) کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کو تعینات کریں گے۔
قانون کے مطابق، کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت 3 سال ہوگی اور انہیں مزید تین سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ:

“آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، ان کی مدتِ تقرری 5 سال ہوگی، جو تقرری کے دن سے شمار کی جائے گی۔ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کریں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نے واضح طور پر طے کر دیا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ 5 سالہ اپوائنٹمنٹ پر مشتمل ہوگا۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ نئے قانون کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، اور اس کے تمام اختیارات اب چیف آف ڈیفنس فورسز کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
سیاسی و عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قانون پاکستان کے فوجی ڈھانچے میں تاریخی تبدیلی کا باعث بنے گا، جس سے کمانڈ اور دفاعی حکمتِ عملی کا نیا نظام قائم ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button