اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا عمل تیز، ایک روز میں 11,600 واپس بھیجے گئے

اسلام آباد: افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گذشتہ ایک روز کے دوران تقریباً 11 ہزار 6 سو افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
افغان مہاجرین کی واپسی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے اور پاکستان نے یہ اقدام اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔
مزید برآں، افغان مہاجرین کے لیے فرنٹیئر کور (ایف سی) اور سول انتظامیہ کی جانب سے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے گزشتہ 40 سال تک افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی، جو پاک-افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط مثال ہے۔ اب پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزہ داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button