اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں اضافی ترامیم پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت اور اپوزیشن کی ترامیم الگ فہرستوں میں قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

قومی اسمبلی سے ترامیم کی منظوری کے بعد بل دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ سینیٹ اجلاس کا شیڈول بھی بدل دیا گیا ہے اور اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم شامل کی گئی ہیں اور اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اس دوران، پی ٹی آئی کے منحرف سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے استعفے پر کارروائی روک دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ان کے استعفے پر دستخط نہیں کیے اور آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرنس بھی نہیں بھجوایا جا سکا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور ذرائع کے مطابق آج ہی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے۔ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button