دبئی: دبئی میں ائیر ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ سروس 2026 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔
ائیر ٹیکسی نے دبئی اور العین کے درمیان صحرائی علاقے مرغم سے اُڑان بھری اور المکتوم ائیرپورٹ تک پرواز مکمل کی۔ حکام کے مطابق یہ ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرے گی اور اس میں 4 مسافروں کے لیے بیٹھنے کی جگہ موجود ہوگی۔ یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی ماحول دوست ہوگی اور کم شور پیدا کرے گی۔
شہری علاقوں میں مزید تجرباتی پروازوں کا منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہلا ائیر ٹیکسی اسٹیشن تعمیر کر رہی ہے۔






