اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

نواز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دیں گے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور متوقع طور پر 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے جاری بحث آج مکمل ہونے اور منظوری کے قوی امکان کے ساتھ جاری ہے۔ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے، اور آئینی ترمیم کے صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس کے دن اور وقت میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اجلاس 13 نومبر 2025 شام 4 بجے کے بجائے اب 12 نومبر شام 5 بجے ہوگا، اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button