اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب ، اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس کے حوالے سے تمام کابینہ اراکین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ممکنہ اقدامات اور حفاظتی حکمت عملی پر بھی بات کی جائے گی، جبکہ عوام کی سلامتی اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔






