اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے اور صبح و رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم خشک اور قدرے سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری اور گلیات سمیت بالائی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع صاف مگر موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ دیکھی گئی۔

ماہرینِ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اسموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں سفر سے گریز کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button