اہم خبریںتازہ تریندنیا

برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 6 ہلاک اور 750 زخمی

برازیل: برازیل کی ریاست پارانا (Parana) میں طوفانی بگولوں نے شدید تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 750 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے اور کئی عمارتیں اور پٹرول پمپس شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشنز فوری طور پر شروع کر دیے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button