اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی جاری کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ کے مطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا۔

چاند دیکھنے کے امکانات کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رویّتِ ہلال 21 نومبر کی شام واضح ہونے کے امکانات ہیں۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی، اور غروب آفتاب کے بعد چاند تقریباً 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔ چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔

مزید کہا گیا کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، اور اگر موسم سازگار رہا تو چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button