اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
افغان شہری کو پاکستانی شہرت حاصل کرنا مہنگا پڑگیا
پشاور (ویب ڈیسک) — ایف آئی اے پشاور زون نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا ریجنل آفس پشاور سے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق:
گرفتار افغان شہری جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر پیش کر کے جعلسازی میں حصہ لیا۔
فیاض خان اور سمیع اللہ نے گواہ اور تصدیق کنندگان کے طور پر جعلی تصدیقات فراہم کر کے افغان شہری کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کروائی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔






