اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

: عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر افراد کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے دونوں بہنوں کی مسلسل عدم پیشی پر یہ اقدام اٹھایا۔ جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button