اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان کی جانب سے افغانستان بارڈرز کی بندش سے کتنے کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا؟تفصیلات جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کو بند ہوئے تقریباً ایک ماہ گزر چکا ہے، جس کے باعث نہ صرف دوطرفہ تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ وسط ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ساتھ تمام 8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند ہونے سے ایک ہزار سے زائد ٹرک کراچی پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاک افغان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف ایک ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے افغانستان کو معمول کے مطابق ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی درآمدات اور افغانستان سے پاکستان کو 6 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوتی تھیں۔ تاہم، بارڈر بندش کے بعد یہ اعداد و شمار نمایاں طور پر کم ہو گئے ہیں۔

بارڈر کی بندش سے 20 سے 25 ہزار ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانی انگور کا 10 کلو گرام کا پیکٹ، جو پہلے پاکستانی 4500 روپے میں فروخت ہوتا تھا، اب صرف 120 سے 140 روپے تک رہ گیا ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق، بارڈر بندش کے ابتدائی 24 روز میں مجموعی طور پر 20 کروڑ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button