اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانیہ میں سیاسی ہلچل، ریفارم پارٹی سب سے آگے — لیبر اور ٹوریز کی مقبولیت میں کمی

لندن: برطانیہ میں حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ نائجل فریج کی ریفارم پارٹی مقبولیت میں سب سے آگے نکل گئی ہے جبکہ لیبر ریفارم اور ٹوریز دونوں جماعتیں پیچھے رہ گئی ہیں۔

یوگوو (YouGov) کے 31 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان کیے گئے سروے کے مطابق ریفارم پارٹی نے سات پوائنٹس کی برتری حاصل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریفارم کی مقبولیت میں دو پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم اب جماعت نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کی حمایت میں تین پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی مقبولیت صرف 18 فیصد تک رہ گئی ہے، جبکہ کنزرویٹو (ٹوریز) پارٹی کو بھی 19 فیصد تک گراوٹ کا سامنا ہے۔ پول کے مطابق ٹوریز کی حمایت اتنی کم ہوچکی ہے کہ وہ اب گرین پارٹی کے برابر آ گئی ہے، جو ایک غیر معمولی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی اسی طرح کے نتائج دیتے ہیں تو حکمران جماعت کے اندر بغاوت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور چانسلر آئندہ 26 نومبر کے بجٹ میں ممکنہ طور پر مزید ٹیکسوں میں اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں، جس سے عوامی ناراضگی میں اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفارم پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے برطانوی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو نائجل فریج آئندہ عام انتخابات میں وزیرِ اعظم کے سنجیدہ امیدوار کے طور پر ابھر سکتے ہیں، حالانکہ انتخابات میں ابھی تین سال سے زیادہ کا وقت باقی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button