اہم خبریںدنیا

ظہران ممدانی کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

نیویارک: امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی مالی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نسبتاً معمولی اثاثوں کے مالک ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، فوربز میگزین کی 2025ء کی مالیاتی فائلنگ کے مطابق، ممدانی بطور نیویارک اسمبلی کے رکن تقریباً 1 لاکھ 42 ہزار ڈالر سالانہ کماتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ان کے ہپ ہاپ کیریئر ’مسٹر کارڈیمم‘ سے تقریباً 1 ہزار ڈالر میوزک رائلٹیز کے طور پر وصول ہوتے ہیں۔

ان کا سب سے قیمتی اثاثہ یوگنڈا کے شہر جنجا میں 4 ایکڑ اراضی ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے درمیان ہے، جو فی الحال خالی اور غیر ترقی یافتہ ہے۔

امریکا میں ممدانی کی ملکیت میں کوئی جائیداد یا گاڑی نہیں ہے اور وہ کوئنز کاؤنٹی، اسٹوریا میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، جس کا ماہانہ کرایہ 2 ہزار 250 ڈالر ہے۔ سفر کے لیے وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ظہران ممدانی یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور بچپن میں امریکا منتقل ہوئے، انہیں امریکی شہریت 2018ء میں حاصل ہوئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button