اہم خبریںتازہ تریندنیا

نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کون ہیں؟

نیویارک: امریکا کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا جب ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے پہلے مسلم اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے میئر منتخب ہوئے۔ ان کی کامیابی کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ راما دواجی بھی نیویارک کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔

28 سالہ راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں جو ریاست ٹیکساس میں پلی بڑھیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم دبئی میں حاصل کی اور صرف چار برس قبل نیویارک منتقل ہوئیں۔ اب وہ امریکا کے سب سے بڑے اور اہم ترین شہر کی خاتونِ اول بن چکی ہیں۔

اگرچہ راما دواجی انتخابی مہم کے دوران منظرِ عام سے دور رہیں، تاہم انتخابی ماہرین کے مطابق انہوں نے ظہران ممدانی کی مہم کی شناخت بنانے، سوشل میڈیا حکمتِ عملی تیار کرنے اور آن لائن حمایت کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انتخابی جلسوں اور عوامی تقریبات میں وہ شاذ و نادر ہی نظر آئیں اور انٹرویوز دینے سے بھی گریز کرتی رہیں، لیکن قریبی حلقوں کے مطابق وہ پسِ پردہ مہم کی مضبوط ترین مشیر تھیں۔

ظہران ممدانی کے دوستوں اور قریبی ساتھیوں نے راما دواجی کو غیر معمولی، تخلیقی اور متاثر کن شخصیت قرار دیا ہے جو نیویارک کے سیاسی اور ثقافتی منظرنامے میں ایک نیا رنگ بھر سکتی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button