اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
ٹانک: تھانہ مندنی کی حدود، مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کر کے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالسلام کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔






