اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پشاور: سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، دو زخمی

پشاور (نمائندہ خصوصی)
پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بی ڈی یو (بم ڈسپوزل یونٹ)، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق، ابتدائی تجزیے میں یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا، بلکہ یہ پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے کا نتیجہ ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث باردوی مواد پھٹا ہو۔

میاں سعید نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button