اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک کے باعث اسلام آباد کے الشفا اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں ان کے دل کی دو شریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا۔
ڈاکٹروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اس وقت زیر علاج ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔






