اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ

اعلان کے مطابق، اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی منڈی میں خام تیل کی حالیہ کمی کے سبب ممکن ہوئی ہے۔

سپر پیٹرول: اکتوبر میں 2.77 درہم (تقریباً 212 روپے) فی لیٹر تھی، جو نومبر میں کم ہو کر 2.63 درہم (تقریباً 201 روپے) فی لیٹر ہو گئی۔

اسپیشل پیٹرول: 2.66 درہم (تقریباً 203 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.51 درہم (تقریباً 192 روپے) فی لیٹر ہو گئی۔

ای پلس پیٹرول: 2.58 درہم (تقریباً 197 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.44 درہم (تقریباً 187 روپے) فی لیٹر ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ اماراتی وزارتِ توانائی کے تحت فیول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہر ماہ عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمتوں اور تقسیم کار کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نرخوں کا تعین کرتی ہے۔
دریں اثنا، پاکستان میں حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل میں 3 روپے 2 پیسے اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 265.45 روپے اور ڈیزل کی قیمت 278.44 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button