اہم خبریںدنیا

امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، داعش سے متاثر گروہ گرفتار

واشنگٹن — 1 نومبر 2025: امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش سے متاثر ایک گروہ ہالووین ویک اینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ایف بی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد نے اس منصوبے پر "پمپکن ڈے” کے کوڈ نام سے آن لائن بات چیت کی تھی اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔
کاش پٹیل کے مطابق اس کارروائی کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک 16 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ممکنہ دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے سائبر ٹریکنگ بھی جاری ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے عوام کو یقین دلایا کہ امریکا میں ہالووین تقاریب اور عوامی اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث ممکنہ دہشت گرد کارروائی کو قبل از وقت ناکام بنایا جا سکا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button