اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
پشاور (نیوز ڈیسک) — خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے نئے وزراء، مشیروں اور معاونِ خصوصی سے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی رہنما اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھانے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔
تقریبِ حلف برداری آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں تمام نامزد وزراء، مشیران اور معاونِ خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
نئی کابینہ میں 13 اراکین شامل ہیں، جن میں 10 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاونِ خصوصی شامل ہیں۔






