ویب ڈیسک — روسی تیل کمپنیوں پر امریکہ کی تازہ پابندیوں کے بعد یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.48 روپے اور مٹی کے تیل میں 2.34 روپے فی لیٹر اضافہ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موجودہ رجحان برقرار رہنے کی صورت میں یکم نومبر سے نئی قیمتیں ممکنہ طور پر یوں ہوں گی:
پیٹرول: 264.50 روپے فی لیٹر
ڈیزل: 276.80 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل: 184.05 روپے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل: 163.25 روپے فی لیٹر
تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا، جب 15 روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے باعث متوقع ہے۔





