اہم خبریںکرکٹکھیل

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی — پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) — اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ایجوڈی کیٹرز نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو طلب کر لیا ہے، جب کہ ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان بٹ کو بھی 3 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایجوڈی کیٹرز کمیٹی اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اس متنازع فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے چند روز قبل کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی، جس پر ملک بھر میں اسپورٹس حلقوں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا تھا۔

کوچ سلمان بٹ نے پابندی کو ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بغیر کسی شنوائی کے فیصلہ سنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سماعت میں فیڈریشن کے فیصلے کے محرکات اور ضابطہ جاتی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جب کہ ارشد ندیم اور ان کے کوچ کے بیانات کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button