اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبرپختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

پشاور (بیورو رپورٹ) — خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ نگرانی بننے والی یہ کابینہ ابتدائی طور پر 10 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزرا مینا خان آفریدی اور آفتاب عالم کو نئی کابینہ میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اکبر ایوب خان اور عارف احمد زئی کے نام بھی کابینہ میں شمولیت کے لیے زیرِ غور ہیں۔

اسی طرح ضلع خیبر سے عدنان قادری، نوشہرہ سے ادریس خٹک، احتشام علی ایڈووکیٹ، میاں شرافت، ڈاکٹر امجد اور ریاض خان کے نام بھی کابینہ کے ممکنہ ارکان کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں مختلف اضلاع اور جماعتوں کی نمائندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ وزارتوں کی تقسیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ “کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، جلد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ارکان پر مشتمل ہوگی۔”

یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک “مختصر اور مؤثر” کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button