اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پشاور پولیس نے جدید ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا، 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس

پشاور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا ہائی ٹیک ڈرون تیار کر لیا ہے جسے نوشہرہ پولیس سینٹر میں کامیاب تجربے کے بعد پیش کیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ ڈرون 10 کلومیٹر رینج تک کام کر سکتا ہے اور لیزر سسٹم سے لیس ہے۔

ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے، لمبائی 2 میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ یہ تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور 1,000 میٹر کی بلندی تک آپریشن کر سکتا ہے۔

ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئرگیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جا سکتے ہیں، جبکہ آٹو انفارمیشن سسٹم کی سہولت بھی موجود ہے۔ سی پی او کے مطابق ڈرون 10 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے مختلف سکیورٹی اور آپریشنل سرگرمیوں کے لیے مفید بناتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button