اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 495 پوائنٹس اضافہ؛ ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 495 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1,58,960 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انڈیکس 1,61,600 پوائنٹس تک گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کمی ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج کی تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام کے باعث دیکھنے میں آئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button