اہم خبریںپاکستانتعلیم

تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن

ویب ڈیسک: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک نوٹیفکیشن زیرِ بحث ہے، تاہم محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس بارے میں تاحال کوئی باضابطہ وضاحت یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اس مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے، بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز (سرکاری و نجی)، ہر ہفتے طلباء کے لیے بند رہیں گے۔”
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ “تدریسی اور انتظامی عملہ متبادل ہفتے کو چھٹی کرے گا، جس کا شیڈول متعلقہ ادارے خود جاری کریں گے۔”
دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے، کیونکہ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ یا کسی سرکاری چینل سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت یا محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے ہفتہ وار چھٹی سے متعلق ابھی کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بھی اس نوعیت کا کوئی فیصلہ کیا جائے گا تو اس کی باضابطہ اطلاع سرکاری نوٹیفکیشن اور میڈیا ریلیز کے ذریعے دی جائے گی۔
شہریوں اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی اطلاع کی تصدیق سرکاری ذرائع سے کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button