اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستانی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس
اسلام آباد: محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر جعلی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری ذمے داری کا مظاہرہ کریں اور جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ قومی پاسپورٹ میں صرف چند سیکیورٹی فیچرز میں بہتری کی گئی ہے، تاہم ڈیزائن یا کور پیج میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے خبردار کیا ہے کہ قومی پاسپورٹ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے یا پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔






