اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ مسلسل چوتھا اجلاس ہے جس میں مرکزی بینک نے شرحِ سود میں کسی تبدیلی سے گریز کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے رواں سال 5 مئی کے اجلاس میں شرحِ سود میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 12 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد مقرر کیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق سیلاب کے باعث ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے پیشِ نظر مرکزی بینک نے محتاط مؤقف اختیار کیا۔

دوسری جانب کاروباری طبقے کا مطالبہ تھا کہ شرحِ سود میں مزید دو فیصد کمی کر کے اسے 11 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button