اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی سے پریشان پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ،بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ کمی

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے صنعتی شعبے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 15 روپے کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 38 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 23 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کاروباری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلیں گے اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کی استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں سود کی شرح میں کمی، کاروباری طبقے کے لیے سرمائے تک آسان رسائی، ٹیکس ڈھانچے میں اصلاحات اور ریلیف پیکیجز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر دستاویزی معیشت کو رسمی دائرے میں لانے، ٹیکس کی وصولی اور نفاذ کے نظام میں بہتری، اور ریگولیٹری فریم ورک میں نرمی کے ذریعے کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد صنعتی پیداوار میں اضافہ، برآمدات کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور ملکی معیشت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button