اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
"نوجوانوں کے لیے بری خبر: خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔”
پشاور (نیوز ڈیسک) — خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں نئی کابینہ کی تشکیل تک سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسران کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی نوعیت کی تقرریاں یا تبادلے صرف وزیراعلیٰ کی منظوری سے کیے جا سکیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ جن بھرتیوں یا تبادلوں کا عمل پہلے سے جاری ہے، انہیں بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی سے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔






