محکمہ موسمیات نے 2026 کے چاند کی رویت کا کیلنڈر جاری کردیا
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے سال 2026ء کے دوران اسلامی مہینوں کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئیوں پر مشتمل کیلنڈر جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس کیلنڈر میں چاند کی پیدائش، غروبِ آفتاب کے اوقات اور رویت کے امکانات کی تفصیلی معلومات شامل ہیں۔
جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق:
شعبان کا چاند 21 جنوری،
رمضان المبارک کا چاند 18 فروری،
شوال کا چاند 19 مارچ،
ذی القعد کا چاند 18 اپریل،
اور ذی الحجہ کا چاند 17 مئی 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ:
محرم الحرام کا چاند 15 جون،
صفر کا چاند 15 جولائی،
ربیع الاول کا چاند 13 اگست،
ربیع الثانی کا چاند 12 ستمبر،
جمادی الاول کا چاند 12 اکتوبر،
جمادی الثانی کا چاند 10 نومبر،
جبکہ رجب کا چاند 10 دسمبر 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ کیلنڈر کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سال بھر کے قمری مہینوں سے متعلق قبل از وقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔






