اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ٹی ایل پی کالعدم قرار، فرسٹ شیڈول میں شامل — وزارتِ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:
وزارتِ داخلہ نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کالعدم تنظیم کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق، ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ اب وزارتِ قانون کو ارسال کی جائے گی، جو ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریکِ لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button