اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پر لائی گئی، پاکستان نے عالمی تعلقات میں کامیابی حاصل کی ،فواد چوہدری
:
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ عرصے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں خطے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنا ایک اہم سنگ میل ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق، پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا کہ امریکہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں۔
انہوں نے کہا، “ہمارے لیے یہ ایک خواب ہی ہو سکتا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ ہو، ایران بھی، امریکہ بھی ہمارے ساتھ ہو اور چین بھی۔”
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک محاذ پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، اور یہ خواب حقیقت میں بدل گیا کہ امریکہ پاکستان کی حمایت اور تعریف کرے۔ علاوہ ازیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔






