اہم خبریںپاکستانلمحہ با لمحہ

پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ریجینل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button