اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو ہمیں دی جائیں: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مطالبہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھی خیبر پختونخوا کی طرح دہشت گردی سے شدید متاثر ہے، اس لیے صوبے کو خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو انہیں بلوچستان منتقل کیا جائے تاکہ یہاں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا سکیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے عوامی تحفظ کو حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button