اہم خبریںتازہ تریندنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو تنبیہ: پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مودی کو یہ بات واضح طور پر دیوالی کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے حالیہ بات چیت تجارت سمیت کئی اہم امور پر ہوئی، اور وہ ان معاملات کو سفارتی اور تجارتی ذرائع سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کے شعبے میں پیش رفت ہو رہی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، خاص طور پر پاکستان جیسے اہم ملک کے ساتھ۔

عالمی تجارتی پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین اور یورپی ممالک نے کئی برسوں سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹم ڈیوٹی اہم کردار ادا کرتی ہے، اور اگر محصولات ختم کیے گئے تو معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت نے روس سے مزید تیل نہ خریدنے کا عندیہ دیا ہے، جو امریکا کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button